ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آزادی کی ’ڈائمنڈ جوبلی‘ تقریبات میں سب کی شرکت داری ضروری: پی ایم مودی

آزادی کی ’ڈائمنڈ جوبلی‘ تقریبات میں سب کی شرکت داری ضروری: پی ایم مودی

Tue, 27 Jul 2021 23:03:47    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں سب کی شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک میں بہترین نمونہ قائم کریں۔ اگلے 25 برسوں میں ملک میں مختلف شعبوں میں سب سے بہترین ماڈل قائم کرنے کے لئے عوام کی رائے جانیں۔

وزیر اعظم نے یہ مطالبہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے میٹنگ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایم مودی نے اگلے سال 15 اگست کو آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ’ڈائمنڈ جوبلی‘ میں ممبران پارلیمنٹ کی شرکت پر زور دیا اور کہا کہ لوگوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ ہم عوامی خدمت کے ذریعے ملک کی خدمت کا تجربہ حاصل کریں۔ ارکین پارلیمنٹ کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہر کوئی اس سے جڑا ہوا ہے اور کوئی پیچھے نہ رہے۔

ارجن رام میگھوال نے بتایا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ سال 2047 میں ہمارا ملک آزادی کے سو برس مکمل کرے گا۔ ہم سب لوگوں کو اس بات کے لئے عزم کرنا چاہئے کہ مختلف شعبوں میں سب سے بہترین نمونہ قائم کریں اور پچیس برسوں کے لئے کام کے لئے منصوبہ تیار کریں۔

بعد میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ذریعہ کئے جا رہے ہنگامہ پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ اپوزیشن کی اس ذہنیت کوعوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے کہ حکومت ہر مسئلہ پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن اپوزیشن ایوان چلنے نہیں دے رہا ہے۔


Share: